شہید فوجی جوان امتیازاعزازکےساتھ سپردخاک

  • September 30, 2016, 9:27 am
  • Breaking News
  • 155 Views

لائن آف کنٹرول بھمبر سیکٹر میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونےوالے فوجی جوان امتیازکو مکمل فوجی اعزازکےساتھ فیصل آباد کے جسد خاکی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،اس سے قبل ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شہید اہلکار محمدامتیاز فیصل آباد کے ہجویری ٹاؤن کی گلی نمبر دو کے رہائشی تھے، ان کی میت نمازہ جنازہ اور تدفین کیلئے آبائی علاقے میں لائی گئی تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، وہاں موجود لوگوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

امتیاز شہید 14 سال قبل پاکستان آرمی میں بھرتی ہوئے اور گزشتہ رات ایل او سی بھمبرسیکٹر پر فرائض کی انجام دہی کے دوران بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

شہید کے اہل خانہ امتیاز کی جدائی پر غم سے نڈھال ضرور ہیں لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے، وطن عزیز پر جان کا نذرانہ دینے والے بیٹے کی شہادت پر باپ نے فخر کا اظہار کیا،امتیاز شہید کے سوگواران میں تین بیٹیاں، بیوہ، والدین اور دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔