تحریک انصاف آج رائے ونڈ میں عوامی طاقت دکھائے گی، تیاریاں مکمل، قافلو ں کی آمد جاری

  • September 30, 2016, 9:16 am
  • National News
  • 78 Views

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف آج رائے ونڈ میں عوامی طاقت دکھائے گی ،ملک کے مختلف شہروں سے قافلو ں کی آمد جاری ہے، بڑی تعداد میں کپتان کے کھلاڑی رائے ونڈ کے اڈہ پلاٹ پہنچ گئے ہیں، تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔اسٹیج سج چکا ہے، ساو¿نڈ سسٹم لگ چکا ہے، دور دراز علاقوں سے آئے پی ٹی آئی کارکنوں نے رات کھلے میدان میں گزاری۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے اڈہ پلاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اسٹیج بھی سج گیا ہے، رات گئے عمران خان نے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا، مارچ میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے قافلو ں کی آمد جاری ہے، بڑی تعداد میں کارکن پہنچ بھی چکے ہیںجنہوں نے رات کھلے میدان میں ہی گزاری، خواتین کی بڑی تعداد بھی احتجاج کے لئے رائے ونڈ پہنچی ہے۔اپنے کپتان کی کال پر رائے ونڈ پہنچنے والے کھلاڑی جارحانہ ” کھیل “ کے لئے بھی پرعزم ہیں۔ عمران خان کی دعوت پر مختلف اپوزیشن جماعتوں کی احتجاج میں شرکت بھی متوقع ہے ۔