جنگی جنون،بھارت پاگل ہوگیا، کنٹرول لائن پر گولہ باری، دو جوانوں سمیت 3پاکستانی شہید،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

  • September 29, 2016, 12:03 pm
  • Breaking News
  • 166 Views

راولا کوٹ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے پونچھ اور بٹل سمیت مختلف سیکٹر زمیں بلا اشتعال گولہ باری کردی۔ کنٹرول لائن کے اس پار شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے ،گولہ باری کے نتیجے میں دو فوجی جوانوں سمیت تین افراد شہید ہوگئے تاہم وطن کے محافظوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب چوبیس گھنٹے میں دو بار شرانگیزی کی گئی ،پہلے پونچھ سیکٹر کے علاقے سجیاں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ہوئی، پھر بھنڈالہ سیکٹر میں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ وادی لیپہ میں نوکوٹ اور وادی نیلم کے دودھنیال سیکٹر میں بھی بلا اشتعال گولہ باری کی گئی ، مختلف سیکٹرز میں ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص کی شہادت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر نے دو فوجی جوانوں کی شہادت کی تصدیق بھی کی ہے۔

رات دو ڈھائی بجے سے صبح آٹھ بجے تک وقفے وقفے سے ہونےوالی گولہ باری کے باعث بنڈالہ، سماہنی، چوکی اور کنٹرول لائن پر واقع سول آبادیوں میں خوف وہراس بھی پھیل گیا، بھارتی فورسز نے ناتر لچھیال گاؤ ں اور ملحقہ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی سنگین خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی دشمن کی جانب سے کئی بار ایسی جارحیت دکھائی جاچکی ہے۔