بھارت نے فائر کھول دیا، کنٹرول لائن پر گولہ باری،سکول،تھانہ تباہ

  • September 27, 2016, 7:32 pm
  • Breaking News
  • 267 Views

راولا کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں پاگل بھارت سفارتی آداب اور جغرافیائی حدود بھی بھول گیا۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں سکول اور تھانے کو نشانہ بنا ڈالا، بمباری سے عباس پور میں سکول کی عمار ت کو شدید نقصان پہنچا، تھانے کی دیوار بھی گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بربریت کے ریکارڈ توڑنے والے بھارت نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں بلا جواز گولہ باری کی۔راولا کوٹ کے قصبے عباس پور میں گولہ باری سے سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تھانے کی دیوار بھی گر گئی تاہم ابھی تک نقصانات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے اس واقعہ کے دوران شدید دھماکے بھی سنے گئے اور لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں میں دبک گئے۔ بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال گولہ باری کرتی رہی ہیں۔