بھارتی مداخلت اور مودی کے بیان کے خلاف پاک فوج کے حق میں ریلی

  • September 26, 2016, 2:05 pm
  • National News
  • 135 Views

کوئٹہ(آن لائن)ژوب کے علاقے میں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین کی جانب سے بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے بیان کے خلاف پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے علاوہ مودی کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے بھارتی مداخلت اور جارحیت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر بھارت نے جارحیت دکھائی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے لوگ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن عزیز کا دفاع کرینگے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے کیونکہ پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے متحد اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائیگی۔