کوئٹہ : سرکاری سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں 4سال سے بھوتوں کا راج

  • September 26, 2016, 1:40 pm
  • Education News
  • 117 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سرکاری سول ہسپتال میں 4سال سے زائد عر صہ گزرجانے کے باوجود تعمیر شدہ ٹراما سینٹر فعال نہ ہو سکا۔ خالی کمروں پر مشتمل عمارت عوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے جو صرف دعووں تک محدود ہے۔ 2012ءمیں شروع کیا گیا ٹراما سینٹر 4سال کا زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی فعال نہ ہو سکا۔ عمارت توتعمیر کر دی گئی لیکن اب تک ڈاکٹرز، مشینری سمیت دیگر سہولیا ت فراہم نہیں کی گئیں۔

ایڈ یشنل سیکرٹری صحت عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر کو جلد فعال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب مریض تو مریض ڈاکٹرز بھی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی سمیت دیگر طبی سہولیا ت کی عدم فراہمی کا رونارو رہے ہے۔

انکا کہنا ہے کہ حکومت ٹراما سینٹر کی تعمیر اور جدید مشینوں کی خریداری سمیت سٹاف کی بھرتیوں پر کروڑوں خرچ کرنے کے بجائے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنا ئے۔

حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹراما سینٹر کی خالی عمارت کے باہر بیٹھے مریضوں کا مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد ٹراما سینٹر کو فعال کیا جائے تاکہ او پی ڈی میں مریضوں کا رش کچھ کم