ویٹنگ روم میں بچے کی پیدائش : وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے نوٹس لے لیا

  • September 26, 2016, 1:36 pm
  • Breaking News
  • 98 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے سول ہسپتال گائنی وارڈ کے ویٹنگ روم میں بچے کی پیدائش کا نوٹس لے لیا ہے اور صوبائی وزیر صحت نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سیف اللہ چھٹہ نے سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور تمام عملے کی فہرست فراہم کی جائے اور ساتھ ہی انہوں نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی مانگی ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کا رروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری صحت محمد طارق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی رپورٹ مرتب کریگی واضح رہے کہ ضلع پشین کے رہائشی سردار محمد احمد خان کاکڑ کے بیٹے کی پیدائش گائنی وارڈ کے ویٹنگ روم میں ہوئی تھی جس پر روز نامہ جنگ میں خبر کے اشاعت کے بعد چیف سیکرٹری اور وزیر صحت نے واقعہ کا نوٹس لیا ۔