ہزار گنجی اڈے کو شہر سے ملانے والا پل ٹوٹ پھوٹ کاشکا رہے،گڈزٹرک

  • September 26, 2016, 1:35 pm
  • Breaking News
  • 195 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ا یشن کے مرکزی صدر حاجی نورمحمدشاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ حاجی دائود کرد حاجی عبدالمجید بنگلزئی ابراہیم پرکانی حاجی محمدگل کاکڑ حاجی روز خان مندوخیل حاجی عبدالباقی کاکڑ حاجی عبدالخالق بنگلزئی حاجی اسماعیل لہڑی حاجی امین سمالانی ذکریا خان بازئی عبدالجبار اچکزئی ملک نور خان کرد اوردیگرر ہنمائوں نے کہا ہے کہ بارہا صوبائی حکومت کیو ڈی اے اوردیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ہزار گنجی اڈے کو شہر سے ملانے والا پل چھ سال سے منہدم اور خستہ حال ہوچکا ہے ہیوی ٹرانسپورٹ کا گزرنا کسی خطرے سے خالی نہیں آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ ہزار گنجی لنک روڈ پر منہدم شدہ پل کو جلد سے جلد تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں۔