بی پی ایل اے نے بی اے‘بی ایس سی کے امتحانات کا بائیکاٹ ختم کردیا

  • September 26, 2016, 1:31 pm
  • Breaking News
  • 98 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم ہونے پر بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات2016 کا بائیکاٹ ختم کردیا، اس حوالے سے گزشتہ روز بلوچستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر محمد جاوید اقبال سے ملاقات کی ، وفد میں پروفیسر محمد اقبال سمالانی، پروفیسر نصر اللہ کاکڑ ،پروفیسر سید شیر محمد اور پروفیسر امجد حسین شامل تھے،اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ بی اے،بی ایس سی کے امتحانات کا معاوضہ انتہائی قلیل ہے لہذا معاوضہ میں اضافہ ناگزیر ہے اور پرچوں کی مارکنگ پر صرف کالج اساتذہ کاحق ہےانھوں نے یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں بہتری اور نقل کی روک تھام کیلئے کالج اساتذہ کی کوششوں کو سراہا ،انھوں نے فنانس کمیٹی تشکیل دے دی جس میں رجسٹرار ٹریژار کنٹرولر اور بی پی ایل اے کے تین اساتذہ اراکین کے طور پر شامل ہوں گے اور کمیٹی جلد تمام مطالبات کے حل کے لئے اجلاس بلا کر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔