ینگ ڈاکٹرز کو ایک مرتبہ پھر احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے‘بی ایس او

  • September 26, 2016, 1:31 pm
  • Breaking News
  • 88 Views

کوئٹہ (پ ر) بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے کہا ہے ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کو تاخیری حربوں کا شکار بنا کر ایک دفعہ پھر اہم شعبے سے وابستہ افراد کو احتجاج پر مجبور کرنا قابل مذمت ہےڈاکٹرز کے احتجاج سے عوام کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا ہے لیکن نام نہاد حکمرانوں کو عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی سے کوئی سروکارنہیںان خیالات کاا ظہار انہوں نےینگ ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ بلوچستان بھر میں صحت اور تعلیم کے سہولیات کی کمی اندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجاسکتا ہے کہ سانحہ آٹھ اگست میں وکلاء کی بڑی تعداد معمولی زخموں کا علاج نہ ہونے کے باعث شہید ہوئے اگر ٹراما سنٹر فعال ہوتاتو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں ۔