بی ایم ای انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی بیان پر تردید

  • September 22, 2016, 9:08 pm
  • Breaking News
  • 60 Views

کوئٹہ (آن لائن) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ نے مقامی روزنامہ میں 22ستمبر 2016ء کو شائع شدہ خبر بابت بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کی خبر کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہسپتال ہٰذا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے تردیدی بیان میں بتایا ہے کہ اس خبر سے متعلق انٹرویو کسی بھی اخبار کو نہیں دیا گیا ہے۔ ہسپتال ہٰذا میں سیکیورٹی کے انتظامات ایک سیکیورٹی کمپنی فراہم کررہی ہے اور اس فرم کا معاہدہ تاوقت ختم نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیکیورٹی کمپنی کے علاوہ پولیس اور ایف سی کے جوان بھی سیکیورٹی فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں تاہم بوقت ضرورت پاک آرمی نے بھی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔