اب پاکستانیوں کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانا ممکن

  • September 21, 2016, 10:50 pm
  • Breaking News
  • 84 Views

یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئرنگ کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارم ہے اور اب پاکستان کے شہری اس سے گھر بیٹھے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔

جی ہاں گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ میں حال ہی میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے باعث پاکستانی صارفین اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

اس سے پہلے ایسا ممکن نہیں تھا۔

پیسے کمانے کے لیے صارف کا ایک ایڈسنس اکاﺅنٹ ہونا ضروری ہے یا وہ نیا ایڈسنس اکاﺅنٹ بنائے۔

چونکہ گوگل پاکستانی مارکیٹ میں کافی سرگرم ہے اس لیے قوی امکان ہے کہ آپ کی درخواست کو قبول کرلیا جائے گا خاص طور پر اگر آپ کا انٹرنیٹ ریکارڈ اچھا ہو۔

اس سے پہلے ماضی میں ایڈسنس اکاﺅنٹ کا حصول لگ بھگ ناممکن ہوتا تھا۔