بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے جلا وطن رہنماء او رکالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے

  • September 19, 2016, 10:13 pm
  • Breaking News
  • 92 Views

کوئٹہ ( این این آئی ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے جلا وطن رہنماء او رکالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق براہمداغ بگٹی کو بھارتی حکومت کے ساتھ طویل مذکرات کے بعد پاسپورٹ ملنے والا ہے۔کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے باوثوق ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ بھارت نے براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ این این آئی کے مطابق نوابزادہ براہمداغ بگٹی کافی عرصے جینوا میں اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہے وہ جینوا سے بھارت جانے کے خواہشمند ہے تاکہ اپنی سیاسی سرگرمیاں کا آغاز دوبارہ کر سکیں۔ کیونکہ جینوا میں رہتے ہوئے وہ اپنی سیاسی گرگرمیاں کا آغاز نہیں کر سکتے ۔