میگا کرپشن کیس،خالد لانگو کےریمانڈ میں مزید 14دن کی توسیع

  • June 21, 2016, 3:00 pm
  • Breaking News
  • 746 Views

احتساب عدالت کوئٹہ میں بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق میر خالد لانگو کےریمانڈ میں 14روز کی مزید توسیع کردی جس کےبعد انہیں ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دے دیاگیا۔


سابق مشیر خزانہ کودوسرا 14روزہ ریمانڈ مکمل ہونےپراحتساب عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے کیس کی سماعت کی،نیب حکام کی جانب سے خالد لانگو کےریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے ان کےریمانڈ میں 14روز کی مزید توسیع کردی۔


اس سےقبل بھی میر خالد لانگوریمانڈ پر نیب حکام کےپاس ہیں ،اب انہیں آئندہ چار جولائی کو احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا۔


اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے خالد لانگو کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے لوگوں نے عدالت میں بھیڑ لگائی ہوئی ہےجس پر خالد لانگو نے یقین دلایا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔