آرمی چیف نے تاریخ رقم کردی،کرپشن کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل اور میجرجنرل سمیت 11اعلی فوجی افسر 2جوان برطرف

  • April 21, 2016, 3:42 pm
  • Breaking News
  • 139 Views

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔اپنے ہی ادارے سے احتساب شروع کردیا۔آرمی چیف نے تاریخ رقم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ،میجرجنرل، 5 بریگیڈئیرز اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 13اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو کرپشن میں ملوث ہونے پر برطرف کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطرف کیئے جانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک،میجر جنرل اعجاز شاہد،5بریگیڈیئر زبشمول حیدر، سیف ، اسد،عامر،2لیفٹیننٹ کرنلز اورایک میجرنجیب شامل ہیں۔

برطرف کیئے جانے والے افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان میں تعینات تھے ۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق کرپشن میں ملوث افسروں کوکرپشن کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ان کی تمام مراعات بھی ختم کردی گئی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق برخاست ہونے والوں کوصرف پنشن اور میڈیکل کی سہولت رہے گی دیگر تمام مراعات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔مذکورہ افسران کے رینکس اور عہدے واپس لے لیئے ہیں۔پلاٹ واپس لیئے جائیں گے۔