واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن

  • April 7, 2016, 10:07 pm
  • Entertainment News
  • 503 Views

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو اس کے اپنے ہی گروپ کے ارکان نے آن پکڑا اور مار مار کر بے چارے کا برا حال کر دیا۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاستری نگر، بستی جودھوال کارہائشی راجکمار ایک گروپ کا ایڈمن ہے۔ اس گروپ کے ارکان میں نریندرا کمار اور اس کے کچھ ساتھی بھی شامل تھے۔ نریندرا اور اس کے ساتھی گروپ پر فحش تصاویر اور میسج بھیجنے سے باز نہیں آتے تھے، جس پر راجکمار کی طرف سے انہیں سخت وارننگ دی گئی تھی۔ جب نریندرا اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے بیہودہ مواد بھیجنے کا سلسلہ جاری رہا تو راجکمار نے گروپ ایڈمن کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی گروپ تک رسائی منقطع کردی۔