بلوچستان کی نئی 12رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • January 12, 2016, 7:46 pm
  • Breaking News
  • 210 Views

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کی 12رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے کابینہ سے حلف لیا جس دوران مسلم لیگ(ن)کے سردارچاکرسرفرازڈومکی نے وزیر کی حیثیت سے ، سرفرازبگٹی،نواب جنگیزمری ،مجیب الرحمن محمدحسنی اور جعفر خان مندوخیل ، نیشنل پارٹی کے مجیب الرحمن محمدحسنی ،رحمت صالح بلوچ،اسلم بزنجو،محمدخان شاہوانی اور پشتونخوامیپ کے ایازجوگیزئی،حامدخان،مصطفیٰ ترین،عبدالرحیم زیارتوال نے حلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ مری معاہدے کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالمالک عہدے سے مستعفی ہوئے جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ثنااللہ زہری نے بطور وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف لیا ۔