مجھ سمیت حج پر آئے ہوئے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں،رمی خیریت سے کر لی تھی :سرفراز احمد

  • September 24, 2015, 7:22 pm
  • World News
  • 194 Views

مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھ سمیت حج پر آئے ہوئے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں ۔پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے حج کی سعادت حاصل کرنے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی خیریت دریافت کرنے اور سانحہ منیٰ کا احوال جاننے کے لئے رابطہ کرنے پر کرکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی ،سعید اجمل اور اسد شفیق بھی حج پر ساتھ آئے ہوئے ہیں ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے مزدلفہ جاتے ہوئے رمی خیریت سے کر لی تھی ،سانحہ منیٰ کے وقت ہم وہاں موجود نہیں تھے ، سانحہ کے بارے میں بعد میں علم ہوا۔
http://dailypakistan.com.pk/sports/24-Sep-2015/271142