بھگدڑ سے حاجیوں کی شہادت کی تحقیقات کرائی جائے گی :گورنر مکہ مکرمہ

  • September 24, 2015, 7:21 pm
  • World News
  • 167 Views

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ کے گورنر خالد الفیصل نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تفتیش کراکے وجوہات منظر عام پر لائی جائیں گی ۔دوسری جانب سعودی سیکیورٹی اداروںحادثے کی جگہ جانے والے راستے بند کر دئیے ہیں اور حجاج کرام کو منی میں جسر الحجرات جانے سے روک دیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید وں اور زخمی افراد کی قومیت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی سعودی انتظامیہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتا ل منتقل کر رہی ہے تاہم ابھی متاثرین کی قومیت کے بارے میں نہیں بتا یا جا سکتا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے اور حادثے سے متعلق مختلف پہلووں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثا ت سے بچا جا سکے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/24-Sep-2015/271144