کرین حادثہ میں شہادتوں کی تعداد 109ہو گئی ،دو مزید لاشیں کرین کے ملبے تلے نکال لی گئیں،10کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی

  • September 24, 2015, 3:47 pm
  • World News
  • 133 Views

مکہ ومکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ کرین حادثہ میں شہید ہونے والوں میں سے 10کی لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ کرین کے ملبے تلے مزید دو عازمین کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 109ہو گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 92کی شناخت ہو چکی ہے جن میں سے89کی تدفین کر دی گئی ہے جبکہ تین لاشیں ابھی اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئیں۔شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتیوں کی ہے جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 12افراد شہید ہو ئے ہیں ۔
شہید ہونے والوں میں 24خواتین اور 68مرد شامل ہیں ،سول ڈیفنس ادارے کا کہناہے کہ کرین کے ملبے میں سے دو مزید افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں جن کا تعلق ملیشیاءسے ہے جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 109ہو گئی ہے ۔سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہناہے کہ انہیں کچھ لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے کیونکہ لاشوں کی حالت بہت خراب ہے ۔دوسری جانب یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ بھی امکان موجود ہے کہ کرین کے ملبے تلے اور بھی لاشیں موجود ہوں ۔