سانحہ منیٰ، شہداءکی شناخت میں دو دن لگ سکتے ہیں: رپورٹ

  • September 24, 2015, 3:45 pm
  • World News
  • 174 Views

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ سے چھ کلومیٹر دور منیٰ کے مقام پر رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے سے دم گھٹنے کے بعد 300سے زائد حجاج کرام شہید اور 450کے قریب زخمی ہوگئی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا، شہداءکی شناخت میں دودن لگ سکتے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق سانحہ میں موقع پر مزید شہادتیں ہوسکتی تھیں تاہم بروقت امدادی کارروائیوں کی وجہ سے شہادتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچنے سے بچ گئی ، شہداءکی قومیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں زیادہ ترلوگوں کاتعلق الجزائر سے تھاتاہم شہداءکی شناخت میں مزید دودن لگ سکتے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق چار ہزار سے زائد اہلکار اور 220ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ابتدائی طورپر تمام ترتوجہ ریسکیو سرگرمیوں تک محدود ہے ، بیشترممالک کی طرف سے سعودی حکام سے رابطہ کیاجارہاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/24-Sep-2015/271137