شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے روزداروں کا براحال

  • June 21, 2015, 9:02 pm
  • National News
  • 138 Views

چاغی(ویب ڈیسک)شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے روزداروں کا براحال ،گھروں میں معصوم بچے اور خواتین نڈحال ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔رمضان المبارک کے آتے ہی دالبندین میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری شدید گرمی میں واپڈہ حکام اپنی من مانی کے تحت ٹائم ٹیبل جاری کرکے روزداروں کو مشکل میں ڈال دیا ۔دالبندین کے عوامی حلقوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے ماہ صیام سے قبل دالبندین میں صبح دس بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک بجلی سپلائی ہوتی تھی رمضان المبارک آتے ہی ۔ بجلی کی شیڈول تبدیل ہوگئی صبح ساڑھے گیار بجے سے لیکر چار بجے تک صرف ساڑھے تین گھنٹے دن کو بجلی فراہم کرنا دالبندین عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہیں ۔شدید گرمی اور ما ہ رمضان میں بجلی کی دورانیہ کو دن کے اوقات کم کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں ۔دالبندین گرمیوں کی موسم میں ملک کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے ،مگر یہاں پر پندرہ گھنٹے کے دنوں میں صرف ساڑھے تین گھنٹے بجلی فراہم کرنا کہا کا انصاف ہے شدید گرمی اور ماہ صیام میں اگر بجلی کا دورانیہ بڑھا نہیں سکتے ہیں کم ازکم رمضان سے قبل جو شیڈول تھا اسی پر برقرار رکھیں ۔عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے پرزور مطالبہ کیا ہے دالبندین میں بجلی کی دورانیہ کو بڑا دیا جائے اور لوڈشیڈنگ کو کم کیا جائے شدید گرمی میں روزہ داروں اور تاجروں کا برا حال ہے ۔بصورت دیگر شدید احتجاج کرکے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا ۔