رمضان عبادت یا کمائی کاذرئعہ

  • June 3, 2015, 2:10 pm
  • Political News
  • 180 Views

جعفر آباد(آئی این پی)رمضان شریف کی آمد منا فع خورسرگرم اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں دس گنا اضافہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا پندرہ شعبان لیلتہ القدر کے بابرکت شب میں شہری خیرو خیرات سے محروم منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے ابھی سے قیمتوں پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو رمضان شریف میں چیزیں کنٹرول سے باہر ہوجائیں گی ڈیرہ اللہ یار کے شہریوں کی میڈیا سے بات چیت حکومت فوری سبسڈی دیکرقمیتیں کم کرکے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے رمضان شریف میں 15روز باقی رہ گئے شہری جب شب بارات کی شام جب چیزیں خریدنے گئے تو قمیتیں سن کر انکی آنکھیں حیرت سے پھٹ گئیں گزشتہ دنوں کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دس گنا اضافہ دیکھنے میں آیا آلو ٹماٹر پیاز مرغی گوشت مچھلی دال چینی پتی گھی آٹا سمیت دودھ دہی فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانااضافہ ہوچکا تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی سال میں ایک مرتبہ ایکشن میں آتی ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے انہیں پتہ ہی نہیں کہ کل کی نرخیں کیا تھیں اور آج کیا ہیں انکا کہنا تھا کہ منافع بخش ضلعی انتظامیہ کے سامنے بے بس ہوچکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی میں ایسے ممبران رکھے جاتے ہیں جو خود بھی دکاندار اور منافع خور ہیں رمضان کا مہینہ ان کے لیئے کمانے کے بہترین ذریعہ ہے اتوار یا جمعہ بازار میں بھی شہریوں کیلئے کوئی خاص رعایت نہیں ہوتی بلکہ دکاندار ناقص اشیاء بھی مارکیٹ میں رکھ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیتے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طور پر فعال بنا کر ذخیرہ اندوش اور منافع خوروں کے خلاف ابھی سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ رمضان شریف میں شہریوں اور روزہ داروں کو تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے۔