ماڈل ایان علی سے ڈالر زبرآمد کرنے والا انسپکٹر قتل

  • June 3, 2015, 1:58 pm
  • Breaking News
  • 161 Views

راولپنڈی : سچ ڈاٹ ٹی وی : ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کرنے اور اس کے قبضہ سے چھ لاکھ ڈالر برآمد کرنیو الا انسپکٹر قتل کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر اعجاز احمد کو اس کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور فرار ہوگئے جبکہ ان کے قتل سے کیس کا رخ تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ایان علی کے شریک ملزم اویس اوردیگر بھی اب تک گرفتارنہیں کئے جاسکے جبکہ عدالت کے بار بار کہنے پر اگرچہ کرنسی سمگلنگ کیس کا چالان پیش کیا گیا ہے تاہم دیگر ملزمان کے بارے میں یہ کہہ کر استغاثہ نے جان چھڑا لی ہے کہ وہ بیرون ملک ہیں۔

اس کیس کے بارے میں پہلے دن سے کہا جا رہا تھا کہ اس میں اہم لوگ ملوث ہیں جنہیں بے نقاب کرنا ایک چیلنج ہوگا اور اب تک ایف آئی اے اس حوالہ سے کچھ نہیں کر سکااور کوئی اہم ملزم بھی گرفت میں نہیں لایا گیا۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی میڈیا میں آچکی ہیں کہ ایان علی کی رہائی کے لئے حکام پر سخت دباؤ ہے لیکن وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وجہ سے اب تک یہ ممکن نہیں ہو سکا۔