بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی

  • May 26, 2015, 4:14 pm
  • National News
  • 133 Views

بارکھان( آئی این پی)بارکھان میں پیر شاہ کے مقام پر بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاعات کے مطابق بارکھان میں ایک شخص سڑک کے کنارے جارہا تھا کہ اسی دوران پہلے سے نصب بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔