مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا

  • April 6, 2015, 8:46 pm
  • National News
  • 83 Views

نصیرآباد( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ایک شخص نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن سمیت 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی کے حدودمیں گوٹھ نہال خان سولنگی کے مقام پرایک شخص جمالدین نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن اوراس کے مبینہ آشناء الٰہی بخش کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔