ایان علی نے جیل میں نماز اور تسبیح شروع کر دی، پینٹ شرٹ پہننا بند

  • April 3, 2015, 1:47 pm
  • Entertainment News
  • 345 Views

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں پنجگانہ نماز اور تسبیح شروع کردی جبکہ پینٹ شرٹ پہننا بھی ترک کردی ۔
جیل ذرائع کے مطابق ایان علی صبح کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرتی ہیں اوراُن کے ہاتھ میں گھومتی تسبیح بھی دیکھی گئی ، پینٹ اورشرٹ کااستعمال کم کرکے شلوارقمیض پہنناشروع کردی اورچادر بھی اوڑھ لی ۔ خوراک بھی سادہ کھاتی ہیں تاہم انہیں جوس اوربرگر کی دلدادہ ہیں۔
دوسری طرف گزشتہ تین روزسے کسی تفتیشی ٹیم نے ان سے جیل میں ملاقات نہیں کی۔