مچھ جیل انتظامیہ کو 5 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس مل گئے

  • March 30, 2015, 8:44 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مچھ جیل انتظامیہ کو 5 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو گئے ہیں جن پر ایک ہفتے کے دوران عملدرآمد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی پھانسی 30 دن کیلئے تو موخر کر دی گئی ہے تاہم مچھ جیل میں سزائے موت کے دیگر 5 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جن قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوئے ہیں ان میں میر حمزہ، علی گل، میرو، زمان اور اسماعیل شامل ہیں اور ان کے ڈیتھ وارنٹس پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیا جائے گا۔