کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے خاران واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی

  • March 28, 2015, 10:28 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ(آن لائن)کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے خاران واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجے میں خاران کے ضلعی چیئر مین ، یونین کونسل تملک خاران کے چیئرمین کو ایک لیویز اہلکاراور دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو ریاستی الیکشن و ایسے اداروں سے دور رہنے کی بارہا تنبیہ کی گئی ہے کیونکہ یہ ریاست کے حصہ دار ہوتے ہیں اور یہ ریاستی مفادات و بلوچ دشمنی میں آلہ کارثابت ہوتے ہیں گرفتار شدہ اہلکار و افراد سے پوچھ گچھ و تفتیش کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔