دولت مند بننے کیلئے کونسی ڈگری ضروری ہے…

  • March 28, 2015, 10:21 pm
  • Entertainment News
  • 213 Views

بڑا آدمی بننے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو لازمی ترین شرط سمجھاجاتا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز ) بڑا آدمی بننے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو لازمی ترین شرط سمجھاجاتا ہے لیکن جب ادارے Approved Index نے اس بات کی حقیقت جاننے کے لئے دنیا کی 100 امیر ترین شخصیات کے تعلیمی پس منظر کا جائزہ لیا تو نتائج نے کچھ اور ہی کہانی بیان کردی۔ ادارے کی ڈائریکٹر ایمی کیٹلو نے کہا کہ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس تعلیمی ڈگری کے حامل افراد کامیاب ترین اور امیر ترین بنتے ہیں تو اس کا جواب ہے بغیر ڈگری والے ۔ ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا کی 100 امیر ترین شخصیات میں سے 32 کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری نہیں ہے جبکہ باقی میں سے صرف 12 کے پاس بزنس کی ڈگری ہے ۔ ایمی کیٹلو کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ارب پتی بننے کے لئے کوئی ڈگری ہونا ضروری نہیں ہے اور ہمیں یہ سوچنا پڑے گا کہ روایتی تعلیم سے محروم قابل لوگوں کو اعلیٰ ملازمت کے مواقع سے محروم رکھنا کہیں بہت بڑی غلطی تو نہیں۔
دنیا نیوز