طالب علم جنید صالح کا اعزاز

  • March 25, 2015, 7:04 pm
  • Education News
  • 406 Views

وڈھ( ویب ڈیسک )گورنمنٹ ہائی سکول وڈھ کے پانچویں جماعت کے طالب علم جنید صالح نے 23مارچ کی مناسبت سے خضدار میں منعقدہ پروگرام میں ملی نغمہ پیش کرنے پر پورے ضلع خضدار میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول اور علاقے کا نام روشن کردیا جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں گورنمنٹ ہائی سکول وڈھ کے اسٹاف اور دیگر سکول فیلوز کی جانب سے جنید صالح کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی طرح لگن سے محنت کرکے اپنے علاقے اور سکول کا نام دنیا بھر کے تعلیمی میدان روشن کرینگے۔