چمن روغانی کے علاقے میں پولیس کی کاروائی

  • March 24, 2015, 9:04 pm
  • Breaking News
  • 121 Views

چمن (ویب ڈیسک) چمن روغانی کے علاقے میں پولیس کی کاروائی گاڑی قبضے میں لیکر 7مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ساڑھے7لاکھ انڈین کرنسی برآمد کرلی ، کاروائی پاک افغان باڈر کے قریب کی گئی ہے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چمن روغانی کے علاقے میں پولیس کی کاروائی گاڑی قبضے میں لیکر 7مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ساڑھے7لاکھ انڈین کرنسی برآمد کرلی ہے ۔ایس ایچ او سٹی تھانہ ملک گل محمد اعوان نے نمائندہ اختر گلفام کو بتایا کہ کاروائی پاک افغان باڈر کے قریب کی گئی ہے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ گرفتار افراد میں ایک کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے حیدر آباد سے باقی چھ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہیں ۔