ژوب سے تعلق رکھنے والے داؤد لعون شہید کی نماز جانزہ ادا کر دی گئی

  • March 23, 2015, 10:15 pm
  • National News
  • 171 Views

ژوب (ویب ڈیسک) وادی تیراہ آپریشن میں شہید ہونے والا فوجی جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ آرمی سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بریگیڈئیر نوید زمان کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین کو بریگیڈ ئیر نوید زمان نے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے شہید سپاہی پر ہمیں فخر ہے اور ان کو شہادت کا رتبہ حاصل ہوا۔ یاد رہے کہ وادی تیراہ میں جاری آپریشن کے دوران ژوب آرمی یونٹ سے تعلق رکھنے والا جوان داؤد لعون گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹا شامل ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی۔ شہید داؤد کو اپنے آبائی قبرستان ژوب میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ اور شہید کے قبر پر قومی پرچم لہرایا گیا اور شہید کی کیپ کو شہید داؤد کے والد مولوی ایوب کے حوالے کر دیا گیا۔