آج 75واں یوم پاکستان منایاجارہاہے ، ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

  • March 23, 2015, 2:44 pm
  • National News
  • 85 Views

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھرآج 75واں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبے سے منایاجارہاہے ، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور وم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاﺅں سے ہوا، وفاقی دارلحکومت میں اکتیس، صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21توپوں کی سلامی دی گئی ۔ دن کے آغاز پر لاہور کے برکی روڈ پر 21، کراچی میں 21، کوئٹہ کینٹ کے علاقے میں 21اور پشاور کے جنا ح پارک میں 21توپوں کی سلامی دی گئی ۔
مزار قائد پر سائیکل سواروں نے ترانہ پڑھا ۔
دوسری طرف یوم پاکستان کے موقع پر حساس علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، وفاقی دارلحکومت میں پریڈگراﺅنڈ اور گردونواح میں موبائل فون سروس معطل ہے جو دو بجے کے بعد بحال کردی جائے گی