فوج اور رینجرز کی کا رروائیاں درست ہیں ،صولت مرزا کے بیان سے متحدہ کو فائدہ ہوا:خورشید شاہ

  • March 22, 2015, 2:29 pm
  • National News
  • 94 Views

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ فوج اور رینجر ز کی کارروائیاں درست ہیں جو لوگ پکڑے گئے ہیں وہ سزا یافتہ لوگ ہیں کارروائی بالکل ٹھیک ہے ،صولت مرزا کے بیان سے فائدہ ایم کیو ایم کو ہوا،تحریک انصاف کو استعفے دینے سے روکا آج اچھے نتائج آ نا شروع ہو گئے ،پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں بلاول چار اپریل کو آر ہے ہیں ۔پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے خور شید شاہ نے کہاکہ صولت مرزا کے ویڈیو پیغام سے ایم کیوایم کو فائدہ پہنچاہے ،ڈتیھ سیل میں بیٹھے اس شخص کی ویڈیوا آنے کے بعد سزا میں تاخیر شکوک پیدا کرتی ہے اور اس نے جو بیان دیاہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن اس کو سزا بھی ملنی چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں آپریشن متحدہ کے کہنے پر ہی شروع کیاگیاہے کیونکہ متحدہ نے ہی کہا تھا کہ کراچی میں آپریشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے ۔