بلوچستان میں ایک دہائی میں 542 پولیس اہلکار ہلاک

  • March 22, 2015, 12:28 pm
  • National News
  • 30 Views

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان واقعات میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اب تک 542 پولیس اہلکار ہلاک اور 447 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ہیڈ کانسٹیبل صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ کیچی بیگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

تربت میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ جس کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے بتایا جاتا ہے۔ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔

ادھر ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی ہے۔ لاش پنجگور سے تعلق رکھنے والے مقامی شخص امان اللہ کی ہے جسے چند روز بیشتر نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ امان اللہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے ۔ تنظیم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ہلاک کیا جانے والا شخص مخبر تھا