قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری ، کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد

  • March 22, 2015, 12:22 pm
  • Sports News
  • 171 Views

تفصیلات کے مطابق شاہدخان آفریدی ، سہیل خان اور سرفرازاحمد رات نو بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں شائقین کی طرف سے ’بھرپور‘ استقبال کا امکان ہے ۔
ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑی لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل پورٹ پہنچیں گے ۔ لاہورایئرپورٹ پر پہنچنے والے کھلاڑی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 622کے ذریعے رات ایک بج کر چالیس منٹ پر آئیں گے جن میں مصباح ، صہیب مقصود، راحت علی ، محمد عرفان ، وہاب ریاض ،احمد شہزاد، ناصر جمشید ، مصباح الحق، احسان عادل ، حارث سہیل اور عمراکمل شامل ہیں ۔
ٹیم آفیشلز میں نوید اکرم چیمہ ، مشتاق احمد ، اعظم ، آغااکبر اور شاہد اسلم شامل ہیں ۔
دوسری طرف کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم کپتان مصباح الحق 24مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔