فرنٹےئرکوربلوچستان کا احمد وال،کوئٹہ لکپاس،لورالائی اورحب کے علاقوں مےں کارروائی

  • March 22, 2015, 12:07 pm
  • Breaking News
  • 120 Views

کوئٹہ ( آئی اےن پی )فرنٹےئرکوربلوچستان کا احمد وال،کوئٹہ لکپاس،لورالائی اورحب کے علاقوں مےں کارروائی کے دوران احمد وال چیک پوسٹ پر ایف سی کی وردی میں ملبوس مشتبہ شخص بمعہ ہتھےار گرفتار،لورالائی مےںچیکنگ کے دوران 11غےر قانونی افغان باشندے گرفتار ،کوئٹہ لکپاس اور حب مےں غےرقانونی ڈےزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ہزاروں لےٹرڈےزل برآمدکر لیئے۔تفصےلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے احمد وال کے علاقے مےں ایف سی چیک پوسٹ پر چیکینگ کے دوران ایف سی کی وردی میں ملبوس ایک مشتبہ شخص بمعہ ہتھیار کو حراست مےں لے کر تفتےش شروع کردی جبکہ لورالائی مےں چیکنگ کے دروان 11غےر قانونی افغان باشندے گرفتار کرکے مزےد قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دےئے ۔