ماڈل ایان علی کی سفری تفصیلات منظر عام پر آگئیں ،منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر 5سال قید ہو سکتی ہے

  • March 15, 2015, 12:53 pm
  • Breaking News
  • 249 Views

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے معروف ماڈل ایان علی کی سفری تفصیلات حاصل کر لیں ہیں جس کے مطابق ایان علی نے ایک سال میں 15بار پاکستان سے یو اے ای کاسفر کیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کا 14دن کا جو ڈیشیل ریمانڈ دیا تھا جس پر قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر اعیان علی کو 5سال قید ہو سکتی ہے۔ماڈل ایان علی نے ایک سال میں 15بار پاکستان سے ابو ظہبی کا سفر کیا اور رواں سال جنوری میں انہوں نے تین بار براستہ اسلام آباد سے کراچی کا سفر کیا ۔