کراچی کے خاندان کا خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی
- August 17, 2021, 11:36 am
- National News
- 346 Views
کوئٹہ: ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے سبب ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، بدقسمت خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
امدادی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ خاندان کراچی کا رہائشی ہے۔