مودی سرکار نے وادی کی قانونی حیثیت بدل کر کشمیریوں پر ظلم کیا
- August 5, 2021, 1:56 pm
- National News
- 163 Views
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے وادی کی قانونی حیثیت بدل کر کشمیریوں پر ظلم کیا، عالمی برادری نوٹس لے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم کیا۔