ڈی آئی خان، پولیو مہم پر ڈیوٹی کیلئے جانیوالا ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے شہید

  • August 2, 2021, 12:33 pm
  • Breaking News
  • 176 Views

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اٹل شریف کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کیلئے جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹل شریف اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔