سندھ، ڈبل سواری پر پابندی ختم

  • July 31, 2021, 10:19 pm
  • National News
  • 219 Views

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اُٹھا لی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جزوی لاک ڈاؤن سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور گاڑیوں میں بھی2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رکشا، ٹیکسی، چنگ چی کو بھی اپنی حدود میں چلانے کی اجازت ہوگی، صبح چھ سے شام چھ بجے تک بیکری اور ڈیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام نجی دفاتر، اداروں و صنعتوں کو ملازمین کی 100فیصد ویکسین پر کام کی اجازت ہوگی، ملازمین کے سوفیصد ویکسین سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کرا کر اجازت حاصل کی جاسکےگی