دوسرا T20: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف
- July 31, 2021, 10:11 pm
- Sports News
- 482 Views
پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ابتدا میں یہ فیصلہ ان کے لیے درست دکھائی نہیں دیا، پہلی وکٹ پر شرجیل اور رضوان کے درمیان 46 اور پھر اس کے بعد رضوان اور بابر کے درمیان 67 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
اس مقام پر ایسا دکھائی دے رہا تھا جیسا کہ قومی ٹیم ہوم ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام ہوجائے گی، تاہم ان فارم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔
قومی ٹیم 113 رنز پر 15ویں اوور میں دوسری وکٹ گنوانے کے بعد سے مقررہ 20 اوور تک 8 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر صرف 157 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے اور محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 20 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر دیگر نمایا بیٹسمین رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ براوو کو 2 وکٹیں ملیں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔