مولوی کی مسجد میں بچیوں سے نازیبا حرکات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

  • July 31, 2021, 10:06 pm
  • National News
  • 565 Views

مسجد میں مولوی کی بچی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسجد کے اندر ایک مولوی کو دو بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ملزم کو بچی کے منہ پر تھپڑ بھی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے واضح ہے کہ ملزم بچیوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو صارفین نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کل رات چک 59 ج ب نتھوں چک مسجد ربی بِن عقاب میں ایک 4 سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن مسجد انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہی ۔

پنجاب پولیس نے آفیشل پیج سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
جبکہ متاثرہ کا طبی معائنہ بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

۔جبکہ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن میڈیا سٹریٹجی اظہر مشوانی نے ملزم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ صدر کی حدود گائوں کوکار میں انسانیت سوزواقعہ میں درندہ صفت 9ملزمان نے 13سالہ کمسن بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔




اجتماعی زیادتی کے شکار 13سالہ متاثرہ کمسن بچے شعیب اختر کے والد محمد سلیم میانی سکنہ کوکار نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا کمسن بیٹا اختر شعیب موٹر سائیکل ٹھیک کراکے گھر واپس آرہا تھا کہ ہمت اڈہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان فیضان، انصر اور عدنان ولدیت و سکونت نامعلوم زبردستی میرے بیٹے کو اپنے ہمراہ یونائٹیڈ ٹائون میں واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں ملزمان نے دیگر6نامعلوم ملزمان کے ہمراہ میرے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر تینوں نامزد ملزمان سمیت 9ملزمان کے خلاف 377-506ppc اور 53Cچائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تحت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔