مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیمز کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،جام کمال خان

  • July 29, 2021, 11:14 am
  • National News
  • 151 Views

ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن مقرر کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میرظہور احمد بلیدی،حاجی نور محمد دمڑ، پارلیمیانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر، سیکرٹری ایریگیشن علی اکبر بلوچ، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمن بلوچ ودیگر متعلق حکام شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ پی ایچ ای اور ایریگیشن کی سالانہ ترقیاتی پروگرام 22ـ2021 میں شامل اسکیمات کا جائزہ لیا گیااجلاس کو محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور ان کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں پی ایچ ای کی 510 اسکیمات شامل ہیں جبکہ موجودہ واٹر سپلائی اسکیمات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیز ٹو منصوبہ بھی شامل ہے اور کوسٹل ایریاز کے دیہاتوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اجلاس کو سیکرٹری ایریگیشن میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 254منصوبے شامل ہیں جن میں 106جاری اور 143نئے جبکہ 5منصوبے کمانڈ ایریا کی ڈویلپمنٹ کے ہیں۔ انہوں نیاجلاس کو زیر تعمیر بڑے ڈیموں کے منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ گشکور ڈیم،بابر کچ ڈیم اور برج عزیز ڈیم کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیمز کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے۔اور تمام منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن مقرر کی جائے۔