چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی

  • July 29, 2021, 1:16 pm
  • National News
  • 222 Views

کوئٹہ: چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تین ماہ قبل لہجے کاریز سے ملنے والی لاش کی شناخت معصوم طالب علم نسیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ نسیم اللہ کو تحصیل چاگئے بازار سے تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی اور پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی لیکن اس کا کوئی پتہ نہ چلا۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) دالبندین نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ملنے والی لاش کی شناخت ہوئی۔