بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے ملاقات
- July 29, 2021, 11:08 am
- National News
- 117 Views
خاران میں امن وامان کی صورتحال اور حالیہ دنوں میں خاران میں چوری ڈکیتی کے بڑھتی ہوئی وارداتوں اور خاران کے عوام کی جانب سے امن وامان کے حوالے سے منعقدہ جرگہ کے تجاویز اور فیصلوں سے آگاہ کیا
خاران(انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے آئی جی پولیس کو خاران میں امن وامان کی صورتحال اور حالیہ دنوں میں خاران میں چوری ڈکیتی کے بڑھتی ہوئی وارداتوں اور خاران کے عوام کی جانب سے امن وامان کے حوالے سے منعقدہ جرگہ کے تجاویز اور فیصلوں سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے آئی جی پولیس سے رخشان ڈویڑن ہیڈکوارٹرخاران کے لئے بی سی زون کے قیام پوریرخشان ڈویڑن بلخصوص خاران میں پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے انھیں تمام سہولیات کی فراہمی،ایمرجنسی کال 15سسٹم بحال کرنے اور خاران کے لئیایک بی سی پلاٹون کی منظوری اور خاران میں پولیس افیسران کی حالیہ تبادلوں کے حوالے سے بریف کیا رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان نے رخشان ڈویژن اور خاران کے پولیس فورس سے متعلق تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے اور خاران کے لئے بی سی پلاٹون کی منظوری دی ہے ایم پی اے ثناء بلوچ نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو رخشان ڈویژن ہیڈکوارٹرخاران کے دورے کی دعوت دی ہے جو آئی جی نے قبول کرتے ہوئے جلد خاران دورے کا یقین دھانی کی ہے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا کہ امن وامان کا قیام پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو پولیس فورس ہر صورت یقینی بنائے گی مستقل اور پائیدار امن کے لئے پولیس کو عوام کی تعاون کی ضرورت ہوگی جبکہ پولیس فورس لوگوں کے جان ومال کی تحفظ اورامن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔