پولیس کی تسپ میں کارروائی ،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ،دو ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
- July 29, 2021, 11:05 am
- National News
- 107 Views
پنجگور( انفارمیشن ڈیسک ) پولیس کی تسپ میں کارروائی ،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ،دو ملزمان گرفتار ،قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ،گرفتار ملزمان میں اعجاز عرف پپو اور سمیر شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کی سربراہی میں ڈی ایس پی احمد علی اور ایس ایچ او امیر جان، قدیر احمد اور طلال گچکی اور دیگر ملازمان کے ساتھ پنجگور کے تسپ ایریا میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم اعجاز عرف پپو ولد عبدالطیف سکنہ تسپ کے گھر میں چھاپہ مارا جو کہ ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا پولیس کے مطابق دوران چھاپہ اعجاز عرف پپو نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس جوان زخمی ہوا۔ اور اعجاز کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا۔ جن کے قبضے سے دو عدد رشین کلاشنکوف، جن پہ گرنیڈ لانچر بھی لگا ہوا تھا۔ اور 172 کلاشنکوف کی گولیاں ، 11 عدد 40 ملی میٹر گرنیڈ اور ایک جیمر بھی برآمد ہوا۔ اور ہر دو ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات جن میں پولیس پر جان لیوا حملہ، کارسرکار میں رکاوٹ و مداخلت، دہشت گردی، اسلحہ آرڈیننس اور ایکسپلوسز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ایس پی پنجگور نے کہا کہ انشاللہ ہم پنجگور کے علاقے میں چور اور ڈاکوؤں کے خلاف مزید کاروائی کرکے ان کا گھیراؤ تنگ کریں گے اور کسی کو عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے انہوں نے پنجگور کے عوام سے درخواست کی کہ خدارا ان ڈاکو اور چوروں کو پکڑنے میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ پنجگور کو امن کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔