ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کارروائی ،2چور گرفتار، 8مسروقہ موٹر سائیکلیں ،چابیاں موبائل ، اسلحہ ودیگر اشیاء برآمد
- July 29, 2021, 11:04 am
- National News
- 124 Views
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کارروائی 2چور گرفتار 8مسروقہ موٹر سائیکلیں ،چابیاں موبائل ، اسلحہ ودیگر اشیاء برآمد، پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے ماکر فائرنگ تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چوری وڈکیتی وارداتوں میں مرکزی دو چوروں کے سر غنوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری چھینی گئی آٹھ مسروقہ موٹر سائیکلیں،دو ٹی ٹی پسٹل ،سات موبائلز فونز، متعدد شناختی کارڈز جعلی نمبر پلیٹس،گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ماسٹر چابیوں سمیت دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلی گئیں گرفتار افراد کی نشاندہی پر دیگر ملوث افراد کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔